بھٹکل 13 جولائی (ایس او نیوز) مخدوم کالونی سے تعلق رکھنے والی الہلال اسوسی ایشن کے گلف میں مقیم ممبران پر مشتمل الہلال این آر آئی فورم کا سہ سالہ اجلاس آن لائن پلیٹ فارم پر مورخہ 10/ جولائی اتوار کو منعقد ہوا جس میں سہ سالہ رپورٹ سمیت حساب کتاب کی پیشی عمل میں آئی۔
مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے بھٹکل علی پبلک اسکول کے بانی و جامعہ اسلامیہ کے استاد مولانا الیاس جاکٹی ندوی اور مجلسِ اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے الہلال این آر آئی فورم کی خدمات کی سراہنا کی۔
پروگرام کا اغاز مولوی افتخار خلیفہ ندوی کی تلاوت سے ہوا ، اسحاق سدی باپا نے استقبالیہ پیش کیا ، فورم کے صدر مولوی جواد احمد کوڑمکی ندوی نے فورم کاجامع تعارف و سہ سالہ رپورٹ پیش کیا، فورم کے جنرل سکریٹری اطہر پیرزاے نے نظامت کے ساتھ ساتھ مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ درمیان میں الیاس آفاق سنہری کا لکھا گیا فورم کا ترانہ امیر باشہ شیخ نے پیش کیا ۔
فورم کے محاسب مدثر موڑا نے تین سالہ حساب پیش کیا ۔فورم کے رکن شوری آفتاب ایم جے نے تمام مہمانوں و سامعین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ہاشم معلم و رضوان کی طرف سے موصول شدہ انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے گئے۔ اخیر میں عبدالرقیب صاحب کی دعائیہ کلمات پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔